حضرت سیدشاہ عبدالصمد حسینی رضوی قادری شرفی کا انتقال
سابق اُستاذ جامعہ نظامیہ حضرت علامہ مولانا حافظ الحاج سید عبدالصمد حسینی رضوی قادری شرفی ابن حضرت مولانا حکیم سید شاہ غوث محی الدین حسینی رضوی قادری شرفیؒ کا16/اگست بروز جمعہ بعد نماز عصر مختصر سی علالت کے باعث بہ عمر 62/سال وویکانندا ہاسپٹل سی ایم آفس حیدرآباددکن سانحۂ ارتحال ہوگیا
حیدرآباد: یہ خبر انتہائی دُکھ اور افسوس کیساتھ پڑھی اور سُنی جائے گی کہ شرفی سلسلہ کے عظیم چشم وچراغ و سابق اُستاذ جامعہ نظامیہ حضرت علامہ مولانا حافظ الحاج سید عبدالصمد حسینی رضوی قادری شرفی ابن حضرت مولانا حکیم سید شاہ غوث محی الدین حسینی رضوی قادری شرفیؒ کا16/اگست بروز جمعہ بعد نماز عصر مختصر سی علالت کے باعث بہ عمر 62/سال وویکانندا ہاسپٹل سی ایم آفس حیدرآباددکن سانحۂ ارتحال ہوگیا اناللہ وانآءالیہ راجعون-
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک صاحبزادہ موجودہیں- حضرت ممدوحؒ زائد از تین دہوں سے استاذ جامعہ نظامیہ کی حثییت سے خدمات انجام دے چکے ہیں-
مرحوم کے دو برادران حضرت حکیم سیدشاہ عبدالرزاق حسینی رضوی قادری شرفی اور حضرت سیدشاہ عبدالستار حسینی رضوی قادری شرفی حالمقیم ریاض کے علاوہ حضرت مولانا الحاج سید شاہ فرید پاشاہ حسینی قادری رضوی شرفی سجادہ نشین شرفی چمن محبوب نگر کے حقیقی بہنوئ ہوتے ہیں-
نماز جنازہ وتدفین 17/اگست بروز ہفتہ 10/بجے دن احاطۂ شرفی چمن سبزی منڈی میں مقرر ہے-جبکہ تدفین بھی والد ماجد کے پہلو ہی میں ہوگی-
مزید تفصیلات کے لئےحسب ذیل فون نمبرات 9866375786 یا 9133585692 پر رابطہ کرسکتے ہیں-
حضرت مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چیف ایڈیٹر روزنامہ سماج سدھار، اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی ہندسنی بورڈ نے حضرت مولانا حافظ سید عبدالصمد حسینی رضوی قادری شرفی کی علمی وروحانی میدان کی خاموش اور ٹھوس خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے درجات میں بلندگی اور پسماندگان تلامیذ،مریدین و معتقدین اور وابستگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی-