جرائم و حادثات
بھنڈ میں مار پیٹ سے نوجوان کی موت
بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں آج مار پیٹ سے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں آج مار پیٹ سے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈبوہ تھانہ علاقہ کے کنور پورہ نمبر دو کے رہنے والے رنکو وشوکرما کی پٹائی کی وجہ سے موت ہوگئی۔
رنکو کے خلاف مقامی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ کل گاؤں والوں نے اس کی پٹائی کی اور پولیس کو اطلاع دی اور اسے گرفتار کر لیا۔
اسے میڈیکل کے لیے لہار ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
دوسری جانب متوفی کے والد دیوی چند وشوکرما نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت پولیس حراست میں مار پیٹ کی وجہ سے ہوئی۔
پولیس اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔