قطر میں 8 ہندوستانی شہریوں کی سزائے موت میں تخفیف
قطر کی عدالت نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کی جاسوسی کے مبینہ کیس میں سزائے موت تبدیل کردی۔
نئی دہلی: قطر کی عدالت نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کی جاسوسی کے مبینہ کیس میں سزائے موت تبدیل کردی۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے دہرا گلوبل کیس میں قطر کی اپیل عدالت کے آج کے فیصلے کو نوٹ کیا جس میں سزائیں گھٹادی گئیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو جاسوسی کے مبینہ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں قطر کی ایک عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔ دوحہ کے دہرا گلوبل کے ملازمین ہندوستانی شہریوں کو اگست2022ء میں تحویل میں لیا گیا تھا۔ قطری احکام نے ان کے خلاف الزامات کو عام نہیں کیا۔
ہندوستان‘ سزائے موت کے خلاف گزشتہ ماہ قطر کی اپیل عدالت سے رجوع ہواتھا۔بیان میں کہا گیا کہ قطر میں ہمارے سفیر اور دیگر عہدیدار آج ارکان خاندان کے ساتھ اپیل عدالت میں موجود تھے۔
ہم اس کیس کی ابتداء سے ہی ان کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کی تمام تر قانونی اور کونسلر مدد جاری رہے گی۔ ہم یہ معاملہ قطری حکام سے بھی اٹھاتے رہیں گے۔“