دہلی

نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل

رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے کانگریس کی جانب سے فروغ دیئے جانے والے اخبار نیشنل ہیرالڈ کے اثاثے ضبط کرنے پر آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور اسے سیاست میں ایک نیا اوچھا پن قراردیا۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے کانگریس کی جانب سے فروغ دیئے جانے والے اخبار نیشنل ہیرالڈ کے اثاثے ضبط کرنے پر آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور اسے سیاست میں ایک نیا اوچھا پن قراردیا۔

متعلقہ خبریں
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری

سابق کانگریس لیڈر کپل سبل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایجنسی ہونے والی طاقتوں کی ایماء پر کام کررہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے اخبار نیشنل ہیرالڈ اور اس سے متعلق کمپنیوں کے خلاف جاری منی لانڈرنگ تحقیقات کے ایک حصہ کے طورپر 752 کروڑ روپے کے غیرمنقولہ اثاثوں اور حصص کو قرق کرلیا ہے۔

5 ریاستوں چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ تلنگانہ اور میزورم میں انتخابات کے دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے قرقی کا یہ حکم جاری کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

کپل سبل نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ینگ انڈین‘ اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹڈ‘ ای ڈی نے اے جے ایل کی 752 کروڑ کی جائیدادیں قرق کرلی ہیں۔

ینگ انڈین کے شیئر ہولڈرس اور اے جے ایل کے اثاثوں کے مالکین نے اعتمادشکنی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ قانون کے مطابق حصص دار کبھی بھی کمپنی کے اثاثوں کے مالک نہیں بنتے۔ ینگ انڈین ایک غیرمنفعت بخش کمپنی ہے۔ یہ سیاست میں ایک نیا اوچھا پن ہے۔

a3w
a3w