آندھراپردیش
چند اضلاع کے ناموں کی تبدیلی کا فیصلہ
چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں اے پی کا بینہ کی میٹنگ میں کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن میں ایک سنسنی خیز فیصلہ ریاست کے چند اضلاع کے ناموں کی تبدیلی سے متعلق ہے۔

امراوتی (منصف ویب ڈسک) چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں اے پی کا بینہ کی میٹنگ میں کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن میں ایک سنسنی خیز فیصلہ ریاست کے چند اضلاع کے ناموں کی تبدیلی سے متعلق ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نائیڈو نے چند اضلاع کے نام تبدیل کرنے اور کئی حلقوں کو پڑوسی اضلاع میں ضم کرنے کی تجاویز کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور
انہوں نے وزراء کو ہدایت دی کہ پچھلی حکومت پیدا کردہ افراتفری کی صورتحال جلد از جلد ختم کریں کیونکہ حال ہی میں اس پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔