فلسطین کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں آنے والا شخص کون تھا؟ (ویڈیو)
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے شخص کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دہلی: انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے شخص کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ہندوستان کی بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر کچھ دیر کیلئے میچ کو اس وقت روکنا پڑا جب ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور ویراٹ کوہلی تک پہنچ گیا۔
گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔ فلسطین کی حمایت والی شرٹ پہنے شخص کو جیسے ہی گرفتار کر کے گراؤنڈ سے باہر لے جایا جارہا تھا تو اس نے گراؤنڈ میں آنے کی وجہ بتائی۔
حکام کی جانب سے جب اس سے گراؤنڈ میں داخل ہونے سے متعلق سوالات کئے گئے تو اس نوجوان نے بتایا کہ ‘میر نام جان ہے اور میرا ا تعلق آسٹریلیا سے ہے، میں ویراٹ کوہلی سے ملنے میدان میں آیا’۔
جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے فلسطین کی حمایت والی شرٹ کیوں پہنی تو جان نے بتایا کہ ‘میں فلسطین آزادی کا حامی ہوں’۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے کر چھٹویں بار کرکٹ کا عالمی چمپئن بن گیا۔