آندھراپردیش

بلدی الیکشن لڑنے 2 بچوں کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ، اے پی کابینہ کے اجلاس میں دیگر اہم فیصلے

حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں شرح پیدائش میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دو بچوں کے اصول کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں شرح پیدائش میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دو بچوں کے اصول کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

ریاستی کابینہ کے اجلاس میں جو چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کی زیر صدارت کل منعقد ہوا، یہ فیصلہ کیا گیا۔ریاستی کابینہ نے اے پی میونسپل ایکٹ بابتہ1955 اور آندھرا پردیش میونسپل ایکٹ بابتہ1965 میں 1994 میں کی گئی ترمیم کی تنسیخ کی منظوری دے دی جس کے تحت دو سے زائد بچوں کے حامل افراد پر بلدی الیکشن لڑنے پر امتناع عائد تھا اگرچیکہ 2019 میں پنچایت الیکشن میں یہ پابندی برخاست کردی گئی تھی مگر یہ اصول بلدی انتخابات کیلئے لاگو رہا۔

ریاستی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ کے پارتھا سارتھی نے کابینہ میں کئے گئے فیصلہ سے میڈیا کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ریاست میں شرح پیدائش میں کمی، سماجی واقتصادی ضروری ترقی، پائیدار آبادی اور آبادی میں توازن کو برقرار رکھنے کے اسباب کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بلدی انتخابات لڑنے کیلئے دو سے زائد بچوں کی شرط برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے نوٹ کیا کہ ملک میں پیدائش کی شرح 2.1 فیصد ہے جبکہ ریاست اے پی میں یہ شرح 1.5فیصد بتائی گئی ہے۔ ریاست میں فی الوقت مردوں کی تولیدی عمر کی اوسط32.5 سال ہے جو 2047 تک یہ 40سال ہوجائے گی جبکہ عورتوں میں تولیدی عمر کا اوسط 29 سال ہے جو آئندہ20 سال میں بڑھ کر تولیدی عمر 39 سال ہوجائے گی۔

کابینہ نے اس بات کا بھی نوٹ لیا کہ ایسے افراد کی بڑی تعداد، جو اقتصادی ترقی میں دست تعاون دراز کرسکتے ہیں، میں کافی کمی آجائے گی۔ ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت آندھرا پردیش نے میونسپل ایکٹ میں 1994 کی ترمیم کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ترمیم کی وجہ سے دو سے زائد بچوں کے حامل افراد کو بلدی الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے مگر اس ترمیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔ جس کی رو سے دو سے زائد بچوں کے حامل افراد، بلدی الیکشن میں حصہ لے پائیں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں نئے پٹہ پاس بک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان بکس پر ریاستی حکومت کا نشان اور کیو آر کوڈ بھی رہے گا۔ یہ نئے پٹہ پاس بک، ان 22لاکھ بکس کی جگہ لیں گے جنہیں سابق حکومت نے چیف منسٹر جگن کی تصاویر کے ساتھ جاری کیا تھا۔ کابینہ میں ماوسٹ اور آر ڈی ایف پر امتناع میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ریاست کی نئی اکسائز پالیسی کو متعارف کرایا جائے گا۔ وزیر پارتھا سارتھی نے کہا کہ کم قیمت پر معیاری شراب فروخت کی جائے گی۔

a3w
a3w