ایشیاء

عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلنے کا امکان

خواجہ آصف نے کہا کہ امکان ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔ چند دن قبل وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاتھا کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا کیونکہ 9 مئی کے واقعات کے منصوبہ ساز سابق وزیراعظم ہی ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر 9مئی کے واقعات کے سلسلہ میں فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
عمران خان کے پارٹی قائدین کے خلاف تازہ فوجی کارروائی

 دی ایکسپریس ٹریبیون نے خواجہ آصف کے حوالہ سے اطلاع دی کہ آئندہ دنوں میں اگر ثبوت مل گیاتو 70 سالہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔ انہوں نے توثیق کی کہ  9مئی کے حملوں کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف ابھی تک کوئی کیس درج نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امکان ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔ چند دن قبل وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاتھا کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا کیونکہ 9 مئی کے واقعات کے منصوبہ ساز سابق وزیراعظم ہی ہیں۔

 شہبازشریف کابینہ نے فیصلہ کیاتھا کہ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف آرمی ایکٹ اور سرکاری رازقانون کے تحت مقدمات چلیں گے۔ وزراء باربارکہہ چکے ہیں کہ نئی فوجی عدالتیں قائم نہیں ہوں گی‘ پہلے سے موجود عدالتوں میں ہی مقدمہ چلیں گے۔