ملک گیر ایس آئی آر شروع کرنے کا عنقریب فیصلہ: الیکشن کمیشن تیار
الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ زیادہ تر ریاستوں میں نصف سے زائد رائے دہندوں کو کوئی کاغذ داخل کرنا نہیں پڑے گا کیونکہ ان لوگوں کا احاطہ پچھلے ایس آئی آر میں ہوچکا ہوگا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ زیادہ تر ریاستوں میں نصف سے زائد رائے دہندوں کو کوئی کاغذ داخل کرنا نہیں پڑے گا کیونکہ ان لوگوں کا احاطہ پچھلے ایس آئی آر میں ہوچکا ہوگا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ زیادہ ترریاستوں میں فہرست رائے دہندگان پر پچھلی نظرثانی 2002 اور 2004ء کے درمیان ہوئی تھی۔ اِس سال کو اگلے ایس آئی آر کی کٹ آف ڈیٹ مانا جائے گا۔
الیکشن کمیشن عنقریب طئے کرے گا کہ ملک گیر ایس آئی آر کب شروع کرنا ہے۔ عہدیداروں نے قبل ازیں کہا تھا کہ سارے ملک میں فہرست رائے دہندگان کو پاک و صاف کرنے کی مشق جاریہ سال کے اختتام سے قبل ہوسکتی ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسرس سے کہا گیا ہے کہ پچھلے ایس آئی آر کے بعد شائع فہرست رائے دہندگان تیار رکھیں۔ بعض ریاستوں کے عہدیداروں نے پچھلے ایس آئی آر کے بعد شائع فہرستیں تیار رکھی ہیں۔
دہلی سی ای او کی ویب سائٹ پر 2008ء کی فہرست موجود ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلا ایس آئی آر 2006ء میں ہوا تھا اور اس سال کی فہرست اب ریاستی سی ای او کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔