تلنگانہ

رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے ایک بار پھر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سنسنی خیز تبصرہ کیا۔

حیدر آباد: بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے ایک بار پھر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سنسنی خیز تبصرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل

انہوں نے کہا کہ اس بار ریونت ریڈی چیف منسٹر کی کرسی نہیں بچا سکیں گے۔ اروند نے یقین ظاہر کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اکثریتی حلقوں پر کامیاب رہے گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس بار کم از کم 12 سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں ہی آئیں گی جس کے بعد ریاست کی سیاست میں اہم تبدیلی ہوگی۔

اروند نے مزید کہا کہ یہ یقینی ہے کہ بی جے پی 12 سیٹیں جیت لے گی جس کے بعد رام بھی ریونت ریڈی کی چیف منسٹر کی کرسی کو نہیں بچا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسی یقینی طور پر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا اب ریونت ریڈی کہہ رہے ہیں کہ اگست میں کسانوں کے قرض معاف کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سے سوال کر رہا ہوں کہ کیا ریونت ریڈی اگست تک چیف منسٹر برقرار رہیں گے؟

انہوں نے ریاست کے عوام سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں کی گئی ترقی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں صرف بی جے پی کو ہی ووٹ دینا چاہئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ این آر سی اور سی اے اے، یکساں سیول کوڈ کیوں ضروری ہے؟ اروند نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات میں بی جے پی کی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔