دہلی
ہندوستان میں بچپن کی شادیوں میں کمی : این سی پی سی آر
قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق ِ اطفال (این سی پی سی آر) نے ہندوستان میں بچپن کی شادیوں پر امتناع سے متعلق 2023-24 کے لئے جامع سالانہ رپورٹ پیش کی ہے۔
نئی دہلی(آئی اے این ایس) قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق ِ اطفال (این سی پی سی آر) نے ہندوستان میں بچپن کی شادیوں پر امتناع سے متعلق 2023-24 کے لئے جامع سالانہ رپورٹ پیش کی ہے۔
این سی پی سی آر نے بچپن کی شادیوں کے مسئلہ کو اولین ترجیح دی ہے اور گزشتہ 3 سال سے مسابقتی۔ امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت کے فریم ورک کے اندر ایسی شادیوں کو روکنے پر مرکوز جائزہ اجلاس منعقد کرتا رہا ہے۔
اس کے نتیجہ میں اس عرصہ کے دوران اس کا خاصہ اثر ہوا ہے۔ بچپن کی شادیوں کے واقعات کی اطلاعات دینے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جبکہ کیسس کی تعداد میں قابل ِ لحاظ کمی آئی ہے۔