انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں

پرینکا چوپڑا نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2002 میں تمل فلم سے کی۔اس فلم کو تجارتی کامیابی تو نہیں ملی لیکن اپنے زبردست اداکاری سے انہوں نےمبصرین کا دل جیت لیے۔

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا آج 41 برس کی ہو گئیں۔ 18 جولائی 1982 کو جھارکھنڈ کے جمشید پورمیں پیدا ہونے والی پرینکا چوپڑا نے اپنی ابتدائی تعلیم بریلی سے پوری کی۔ بعد میں انہوں نے لکھنؤ اور ممبئی سے آگے کی تعلیم پوری کی۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا
کرشمہ کپور 49 سال کی ہوگئیں

 اس دوران ان کا رجحان ماڈلنگ انڈسٹری کی طرف ہو گیا او وہ ماڈل کے طور پر کام کرنے لگیں۔ سال 2000 میں پرینکا چوپڑا نے مس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

 بعد میں انہیں مس انڈیا ورلڈ کے خطاب سے نوازا گیا۔ مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستانی خوبصوررتی کا پرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے ریتا فاریا کے بعد مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی وہ پانچویں ہندوستانی بنیں۔

پرینکا چوپڑا نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2002 میں تمل فلم سے کی۔اس فلم کو تجارتی کامیابی تو نہیں ملی لیکن اپنے زبردست اداکاری سے انہوں نےمبصرین کا دل جیت لیے۔

 سال 2003 میں انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور سنی دیول اور پریتی زنٹا کے ساتھ..دی ہیرو لو اسٹوری آف دی اسپائی..میں کام کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور ان کی اداکاری کو شائقین کے ساتھ ساتھ مبصرین نے بھی کافی پسند کیا۔

سال 2003 میں ہی راج کنور کی فلم’انداز‘ پرینکا چوپڑا کے فلمی کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں ان کے ہیرو کا کردار میں اکشے کمار تھے۔ بہترین گانے، موسیقی، اداکاری اور مضبوط اسکرین پلے کی وجہ سے یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

 اس فلم میں اپنے زبردست اداکاری کے لئے پرینکا چوپڑا کو بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ڈیبیو ار اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

سال 2004 میں پرینکا چوپڑا کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ ریلیز ہوئی۔ ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں اس فلم میں سلمان خان اور اکشے کمار جیسے منجھے ہوئے ستارے کی موجودگی میں بھی انہوں نے فلم میں نوجوان فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنے کردار کو سلور اسکرین پر زندہ کرکے فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔

سال 2004 میں ہی پرینکا چوپڑا مشہورپروڈیوسر ہدایت کار سبھاش گھئی کی فلم’اعتراض‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔وہ فلم بھی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑا نی ایک ایسی لڑکی سونیا کا کردار ادا کیا جو تجارتی طور پر کامیاب ہونے کے لیے اپنے عاشق کو چھوڑ کر اپنے سے کافی بڑے شخص سے شادی کرنے سے نہیں ہچکچاتی ہے۔

’اعتراض‘میں پریانکا چوپڑا کے کردار میں گرے شیڈز لئے ہوئے تھے۔ فلم میں اپنے زبردست اداکاری کے لیے انہیں بہترین ولن کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ فلم انڈسٹری کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی اداکارہ کو بہترین ولن کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔اس سےپہلے اداکارہ کاجول کو فلم ’گپت‘کے لیے یہ ایوارڈدیا گیا تھا۔

a3w
a3w