حیدرآباد
اسکول ٹیچر نے طالبہ کو ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی
طالبہ نے اپنے والدین کو اس بات سے واقف کروایا۔ متاثرہ کی شکایت پر، ضلع پولیس نے جانچ کرتے ہوئے پوکسو ایکٹ کے تحت اس اسکول اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں ایک اسکول میں اسکول اسسٹنٹ نے ایک 13 سالہ طالبہ کو ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی اورمزاحمت پر متاثرہ کو دھمکایا۔
آخرکار طالبہ نے اپنے والدین کو اس بات سے واقف کروایا۔ متاثرہ کی شکایت پر، ضلع پولیس نے جانچ کرتے ہوئے پوکسو ایکٹ کے تحت اس اسکول اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ خواتین اور قبائلی گروپوں نے مفرورٹیچر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔