مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

پاؤں سے 12ویں کا امتحان لکھنے والا غوث شیخ امتیازی نشانات سے کامیاب

امتحان اپنے پاؤں سے لکھنے والے لاتور ضلع کے ایک معذور لڑکے نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے78 فیصد نشانات حاصل کرلیے اور آئی اے ایس عہدیدار بننے کے لیے پُرعزم ہے۔

لاتور: 12ویں کا امتحان اپنے پاؤں سے لکھنے والے لاتور ضلع کے ایک معذور لڑکے نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے78 فیصد نشانات حاصل کرلیے اور آئی اے ایس عہدیدار بننے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم سائنس کے طالب علم غوث شیخ نے امتحان لکھنے کے لیے محرر کی مدد لینے سے انکار کردیا اور مارچ میں منعقدہ ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ کا امتحان اپنے پیر کی انگلیوں سے لکھا۔

امتحان کے نتائج کا اس ہفتہ کے اوائل میں اعلان ہوا۔ چھوٹے گاؤں سے تعلق رکھنے والے 17الہ لڑکے نے وسنت نگر ٹانڈا کے رینوکا دیوی ہائر سیکنڈری آشرم اسکول میں تعلیم حاصل کی جہاں اس کے والد امجد چپراسی ہیں۔

امجد نے کہا کہ چار سال کی عمر سے ہی غوث نے نمبرات اور حروف لکھنا شروع کردیا۔ اس کی پرائمری ٹیچر نے اسے پیر کی انگلیوں سے لکھنے کی مشق کرائی۔ اس دوران وہ دیگر طلباء کی طرح ہی امتحانات دیتا رہا۔

وہ اپنا خیال خود رکھتا ہے۔“ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے غوث نے کہا کہ اپنے ملک کی خدمت کرنا بچپن سے ہی میرا خواب رہا ہے اسی لیے میں آئی اے ایس عہدیدار بننا چاہتا ہوں۔

a3w
a3w