تلنگانہ

ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ (جے ایف سی ایم) نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں 15 ہزار روپئے کی دو ضمانتوں کے ساتھ ذاتی بانڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔

حیدرآباد: جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ (جے ایف سی ایم) نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں 15 ہزار روپئے کی دو ضمانتوں کے ساتھ ذاتی بانڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی

درخوست گزار بی جے پی کے جنرل سکریٹری کاسم وینکٹیشورلو نے عدالت کے سامنے عرضی دائر کی کہ ریونت ریڈی نے مئی میں منعقد ہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف جھوٹ پھیلایا تھا۔

ریونت ریڈی نے انتخابی مہم میں کہا کہ بی جے پی کمزور طبقات کے تحفظات کو ختم کردے گی اور اگر مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ آئین کو ختم کردے گی۔

درخواست گزار کے وکیل ہمسا دیوینی نے کہا کہ 21 ستمبر کو خصوصی مجسٹریٹ نے ریونت ریڈی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 499، 153، 171 سی، 171 جی اورعوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 125 کے تحت الزامات کا جواب دینے کے لیے 25 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔

ریونت ریڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیونکہ وہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ہیں اس لیے انکا پہلے سے پروگرام مقرر رہتا ہے اس لیے وہ عدالت حاضر ہونے قاصر ہے۔ انہوں نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 317 (سی آر پی سی) کے تحت عدالت میں غیر حاضر رہنے کی درخواست جمع کرائی۔