حیدرآباد

نمائش کے لئے میٹرو ریل خدمات میں توسیع

ٹرمنل اسٹیشن ایل بی نگر،میاں پور، ناگول، رائے درگم سے عموما 11بجے شب تک میٹرو خدمات چلائی جاتی تھیں تاہم کل ہند صنعتی نمائش کے پیش نظر 12بجے شب تک اس میں توسیع کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گذشتہ روز کل ہند صنعتی نمائش کے آغاز کے پیش نظر میٹرو ریل خدمات کی 12بجے شب تک توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات

ٹرمنل اسٹیشن ایل بی نگر،میاں پور، ناگول، رائے درگم سے عموما 11بجے شب تک میٹرو خدمات چلائی جاتی تھیں تاہم کل ہند صنعتی نمائش کے پیش نظر 12بجے شب تک اس میں توسیع کی گئی ہے۔

حیدرآباد میٹروریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے یہ بات بتائی۔ نمائش کے دنوں میں گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن میں مسافرین کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے چارٹکٹ کاونٹرس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو 6کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ 31دسمبر کی نصف شب تک تقریبا 4.57لاکھ افراد نے میٹرو خدمات سے استفادہ کیا۔