مہاراشٹرا

ہتک عزت کیس: سنجے راؤت کو 15روزہ سزائے قید، ضمانت منظور

ممبئی کی ایک عدالت نے شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو 2022 کے ایک ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا۔ سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرت سومیا کی بیوی میدھا سومیا نے سنجے راؤت کے خلاف یہ کیس دائر کیاتھا۔

ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو 2022 کے ایک ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا۔ سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرت سومیا کی بیوی میدھا سومیا نے سنجے راؤت کے خلاف یہ کیس دائر کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
عدالت نے ایک شخص اور خاندان کے 5 ارکان کو ہلاکت کے الزام سے بری کردیا
فٹبالر کریم بنزیما نے فرانس کے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا کیس کردیا
ڈیجیٹل بھکاریوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
اجیت پوار کو مہایوتی سے نکال باہر کیا جائے گا: سنجے راوت

عدالت نے انہیں 15 دن کی سزائے قید اور 25 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس فیصلہ کے کچھ ہی دیر بعد سنجے راوت نے عدالت میں ایک درخواست داخل کی جس پر ان کی سزائے قید کو 30 دن کے لیے معطل کردیاگیاکہ تاکہ وہ اپیل داخل کرسکیں۔

عدالت نے انہیں ضمانت بھی منظور کی۔ ان کے وکیل وویکانند گپتا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مزگاؤں 25th کورٹ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے میدھا سومیا کی جانب سے دائر کئے گئے ہتک عزت کیس میں سنجے راؤت کو تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت 15 روزہ سزائے قید سنائی اور ان پر 25ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ مقدمہ دو سال قدیم ہے۔ سنجے راؤت نے الزام عائد کیاتھا کہ کرت سومیااور ان کے خاندان کی جانب سے چلائی جانے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نے میرا روڈ تھانے میں بیت الخلاؤں کی تعمیر میں 100 کروڑ روپئے کااسکام کیا ہے۔ ان کے اس الزام پر میدھا سومیا نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیاتھا۔

این سی پی (ایس پی) کی کارگذار صدر سپریا سولے اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے ڈپٹی لیڈر سشما اندھارے نے اس کیس کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا۔ سنجے راؤت نے یہ بھی دعوی کیا کہ میدھا سومیا اس اسکام میں ملوث ہے جس پر میدھا نے ان کے خلاف ہتک عزت کیس دائر کیاتھا۔

a3w
a3w