جرائم و حادثات

لون ایپ ریکوری ایجنٹس کی ہراسانی، ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی

ورنگل سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ وشنو وردھن نے قرض کی ادائیگی کے لیے قرض ایپ کے ایجنٹوں کی جانب سے ہراساں کرنے پر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد:لون ایپ ریکوری ایجنٹس کی ہراسانی کے نتیجہ میں تلنگانہ میں ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ورنگل سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ وشنو وردھن نے قرض کی ادائیگی کے لیے قرض ایپ کے ایجنٹوں کی جانب سے ہراساں کرنے پر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

اعظم جاہی ملز کالونی کے انسپکٹر، پی ملیا نے کہا کہ کے وشنو وردھن نے اپنے کریڈٹ کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی سے 2 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے مطابق وشنو وردھن نے اپنے والد کو لون ایپ ایجنٹس کے بارے میں بتایا۔

 اس کے والد نے اسے یقین دلایا کہ وہ قرض کی ادائیگی کردیں گے تاہم اس کے باوجود وشنو وردھن نے خودکشی کرلی۔

a3w
a3w