یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
ریاستی وزیر بہبود کو پلا ایشور نے کہاکہ محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے انعقاد کے لیے نقائص سے پاک انتظامات کئے جائیں گے۔ آج یوم عاشورہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبود کو پلا ایشور نے کہاکہ محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے انعقاد کے لیے نقائص سے پاک انتظامات کئے جائیں گے۔ آج یوم عاشورہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر بہبود کوپلا ایشور‘ وزیر داخلہ محمد محمود علی و دیگر نے شرکت کی۔ کوپالا ایشور نے کہاکہ ہر سال کی طرح ماہ محرم میں یوم عاشورہ کے نقائص سے پاک انعقاد کے لیے حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے تمام محکمہ جات کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون و اشتراک کرتے ہوئے یوم عاشورہ کا پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤکی قیادت میں حکومت تمام مذاہب کے عید و تہوار اور تقاریب کو سرکاری سطح پر عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے اور انہوں نے تیقن دیا کہ یوم عاشورہ کے انعقاد کے دوران بھی اسی جذبہ کو برقرار رکھاجائے گا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی یاقوت پورہ احمد پاشاہ قادری حکومت کے صلاح کار برائے اقلیتی امور اے کے خان‘ صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم‘ پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود‘احمد ندیم کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند و دیگر موجود تھے۔