جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

خاتون کی بیٹے کے ساتھ عمارت سے چھلانگ، دونوں کی موت

تھانے شہر میں ایک خاتون نے اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ عمارت سے مبینہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ خاتون نے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

تھانے: تھانے شہر میں ایک خاتون نے اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ عمارت سے مبینہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ خاتون نے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

کاساروَڈوَلی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر (کرائم) وائی ایس اوہاد نے بتایا کہ خاتون پرینکا موہتے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ گھوڑبندر روڈ پر واقع عمارت میں مقیم تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 30/ اگست کو راکھی تہوار کے دن خاتون اپنی بہن کے یہاں جانا چاہتی تھی لیکن اس کے شوہر نے بچے کو ساتھ نہ لے جانے کو کہا، اس پر دونوں کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔

اوہاد نے بتایا کہ ان ہی تلخیوں کی وجہ سے خاتون نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً ایک بجکر30 منٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔

آواز سن کر دیگر لوگ عمارت سے باہر آئے تو دیکھا کہ ماں بیٹے زمین پر خون میں لت پت پڑے ہیں جنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا کیس کرلیا۔

a3w
a3w