حیدرآباد

بی جے پی امیدواروں کی قطعی فہرست جاری

بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ این ڈی اے کی حلیف جنا سینا پارٹی جس کے بانی اداکار وسیاست داں پون کلیان ہیں، ریاست میں 119 کے منجملہ صرف8 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے بی جے پی نے جمعہ کے روز14 امیدواروں پر مشتمل قطعی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے جن امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں سینئر قائد و سابق ایم ایل سی، این رامچندر راؤ کا نام شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

انہیں یہاں حلقہ ملکاجگری سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق جن قائدین کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان میں اے سری دیوی (حلقہ بیلم پلی)، ڈی پردیپ (پداپلی)، ڈی راجیشور راؤ(سنگاریڈی)، وائی سدرشن ریڈی (میڑچل)، روی کمار یادو(شیر لنگم پلی)، راہول چندرا (نامپلی)، کے مہندر (چندرائن گٹہ)، سری گنیش نارائن (سکندرآباد کنٹونمنٹ)، کونڈا پرشانت ریڈی (دیور کدرا)، انوگنا ریڈی (ونپرتی)، راجگوپال (عالم پور)، کے پلاراؤ (نرسم پیٹ) اور پی وجئے راجو (حلقہ مدھیرا) شامل ہیں۔

 بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ این ڈی اے کی حلیف جنا سینا پارٹی جس کے بانی اداکار وسیاست داں پون کلیان ہیں، ریاست میں 119 کے منجملہ صرف8 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔