حیدرآباد

منگوڑ ضمنی الیکشن: کار سے 13لاکھ روپے ضبط

گاڑیوں کی چیکنگ کے دوارن پولیس نے ایک کار جو نرسمہا نامی شخص کی بتائی جاتی ہے۔ کی ڈکی میں 13لاکھ روپے سے بھر ایک بیاگ پایا۔ نرسمہا، گڈا پور کے متوطن ہیں اور وہ حیدرآباد میں مقیم ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منگوڑ جہاں 3/ نومبر کو ضمنی الیکشن کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے، میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک کار سے 13لاکھ روپے ضبط کرلئے۔ ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں حلقہ میں گاڑیوں کی تنقیح کا عمل جاری ہے اس دوران پولیس نے گڈا پور کے مقام پر ایک کار سے 13لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوارن پولیس نے ایک کار جو نرسمہا نامی شخص کی بتائی جاتی ہے۔ کی ڈکی میں 13لاکھ روپے سے بھر ایک بیاگ پایا۔ نرسمہا، گڈا پور کے متوطن ہیں اور وہ حیدرآباد میں مقیم ہیں۔

نرسمہا نے پولیس کو بتایا کہ وہ حیدرآباد سے اپنا ایک قطعہ ارضی فروخت کے بعد رقم کے ساتھ وہ اپنے گاؤں گڈا پور دسہرہ منانے کیلئے آرہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ رقم کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ اور سمہا کے بیان کی جانچ کی جارہی ہے۔ بعد تحقیقات ان کا بیان درست ثابت ہونے پر ضبط شدہ رقم نرسمہا کے حوالہ کردی جائے گی۔