تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد میں دھان کی خریداری میں تاخیر، کسانوں کو شدید مشکلات

کئی دنوں تک کانٹا لگانے کا انتظار کرنے کے بعد بھی جب دھان کی بوریاں ناپ تول کے بعد تیار تو ہو جاتی ہیں لیکن انہیں ملز تک منتقل کرنے میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دھان کی خریداری کے آخری مرحلہ میں بھی کسانوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کھلیانوں میں دھان کم ہونے کے باوجود، کسانوں کو اسے فروخت کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

کئی دنوں تک کانٹا لگانے کا انتظار کرنے کے بعد بھی جب دھان کی بوریاں ناپ تول کے بعد تیار تو ہو جاتی ہیں لیکن انہیں ملز تک منتقل کرنے میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

لاریاں نہ ہونے کی وجہ سے تھیلے ملز تک منتقل نہیں کئے جاسکے جس کے سبب کسان اپنی فصل کو مہینوں تک کھلیانوں میں سنبھال کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

ایک طرف تو کسان 6ماہ کی محنت سے فصل اگاتے ہیں اور دوسری طرف جب فروخت کا وقت آتا ہے تو خریدار مرکز تک لانے سے لے کر ملز تک پہنچانے کے درمیان کئی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔