بجلی سپلائی کی بحالی میں تاخیر، الکٹریشین پرحملہ کرتے ہوئے زخمی کردیاگیا
پولیس کے مطابق چند منٹ بعد جانی نے جمیل پر حملہ کردیا۔جمیل کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
حیدرآباد: بجلی کی سپلائی میں بحالی میں تاخیر پر الکٹریشین پر حملہ کرتے ہوئے اس کو زخمی کردیاگیا۔یہ واقعہ حیدرآبادکے پہاڑی شریف وادی مصطفی علاقہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق زخمی جس کی شناخت جمیل کے طورپر کی گئی ہے، محکمہ بجلی کے لائن مین کے ساتھ بجلی کے ٹرانسفارمر کی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ وادی مصطفی میں جمعہ کو مسلسل بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ ہورہی تھی تاہم دن بھر کی کوشش کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی۔
مقامی شخص بابا جانی جو بجلی کی سپلائی کی بحالی میں تاخیر پر برہم تھا نے بجلی کی سپلائی کی بحالی میں غیرمعمولی تاخیر پرجمیل کے ساتھ بحث وتکرار کی۔
ان دونوں نے ایک دوسرے پرحملہ کردیا تاہم مقامی افراد نے مداخلت کرتے ہوئے افہمام وتفہیم کی۔
پولیس کے مطابق چند منٹ بعد جانی نے جمیل پر حملہ کردیا۔جمیل کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔