جرائم و حادثات

اے پی میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کی ایک خاتون کی موت

تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے سمنٹ کے پول سے ٹکرا گئی، اس حادثہ میں ایک ڈانسر ہلاک اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

حیدرآباد: تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے سمنٹ کے پول سے ٹکرا گئی، اس حادثہ میں ایک ڈانسر ہلاک اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لئے ایک ماہ باقی، طلبہ کو مکمل توجہ دینے کی نصیحت
بجٹ میں اقلیتوں کے لیے ناانصافی پر اجلاس کا انعقاد، قائدین کی شرکت
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک

یہ حادثہ آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے تنگاپاڈو چپٹا کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق بی سی کالونی میں واقع ونائک منڈپ میں رقص کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

نرسم پٹ کی20سالہ ایم اشونی نے اس پروگرام میں ڈانس کیا۔ پروگرام کے بعد وہ ایک نوجوان کی ٹو وہیلر پر نرساراوپیٹ کے لیے روانہ ہوئی۔

ان کی بائیک جب تنگاپاڈو چپٹاکے قریب پہنچی تو نوجوان نے اس کا توازن کھودیا ااور یہ گاڑی سڑک کے کنارے سمنٹ کے پول سے ٹکراگئی۔

حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی کی پچھلی نشست پرسوار اشونی سڑک کے کنارے نہر میں گر گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس حادثہ میں بائیک چلانے والانوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر اشونی کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور نوجوان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ نوجوان خاتون اشونی کی شناخت ریاست تلنگانہ کے شہر ورنگل کی رہنے والی کے طور پر ہوئی ہے۔