مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے خراب مظاہرے کے لئے مسلم سماج کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی سپریمو مایاوتی نے چہارشنبہ کو کہا کہ مستقبل میں اس سماج کو سوچ سمجھ کر موقع دیا جائے گا ۔
لکھنؤ: لوک سبھا الیکشن میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے خراب مظاہرے کے لئے مسلم سماج کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی سپریمو مایاوتی نے چہارشنبہ کو کہا کہ مستقبل میں اس سماج کو سوچ سمجھ کر موقع دیا جائے گا ۔
مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ اس بار الیکشن میں بی ایس پی نے اپنے دم پر بہتر نتائج کی پوری کوشش کی جس میں دلت سماج میں سے میری خود کی ذات کے لوگوں نے اپنا ووٹ بی ایس پی کو دے کر اپنی اہم مشنری کردار نبھایا ہے۔
ساتھ ہی بی ایس پی کا خاص طبقہ مسلم سماج جو گذشتہ کئی انتخابات میں وہ اس بار بھی لوک سبھا الیکشن میں مناسب نمائندگی دینے کے باوجود بھی بی ایس پی کو ٹھیک سے نہیں سمجھ پارہا ہے تو اب ایسی حالت میں آگے ان کو کافی سوچ سمجھ کے ہی الیکشن میں پارتی کے ذریعہ موقع دیا جائے گا تاکہ آگے پارٹی کو مستقبل میں اس بار کی طرح کافی نقصان نہ ہو۔
انہوں نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کے دوران پورے ملک میں مہنگائی، غریبی و بے روزگاری سے پریشان لوگوں میں موضوع بحث رہا کہ اگر الیکشن غیرجانبدار اور شفاف ہوئے و ای وی ایم میں کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی تو نتائج یقینی طور سے رولنگ پارٹی کے لیڈروں کے دعوؤں کے خلاف چونکانے والے ہونگے اور جب لوک سبھا الیکشن کا نتیجہ آیا ہے وہ لوگوں کے سامنے ہے۔
عوام کو ہی جمہوریت و ملکی مفاد کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے کہ یہ جو الیکشن کے نتائج آئے ہیں اس کے آگے ان سب کی زندگی پر کیا فرق پڑنے والا ہے اور ان کا اپنا مستقبل کتنا پرامن،مستحکم اور محفوظ رہے گا۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ اس الیکشن میں خاص کر یوپی کی طرف جو نتائج سامنے آیا ہے۔وہ عوام کے سامنے ہے۔ ان کی پارٹی اس کو سنجیدگی سے لے کر اس کا ہر سطح پر گہرائی سے صحیح تجزیہ کرے گی اور پارٹی و تحریک کے مفاد میں جو بھی ضروری ہوگا اس کو لے کر ٹھوس قدم بھی اٹھائے گی۔