موبائیل ایپ ڈاؤن لوڈ ہونے میں تاخیر، باپ نے بیٹے کو چاقو گھونپ دیا
دہلی کے مدھو وہار میں ایک شخص نے ہفتہ کو اپنے 23 سالہ فرزند کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ دیا جب اس نے اس شخص اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے میں مداخلت کی جو پولیس کے مطابق ایک موبائیل ایپ کے ڈاؤن لوڈنگ پر شروع ہوا تھا۔
نئی دہلی: دہلی کے مدھو وہار میں ایک شخص نے ہفتہ کو اپنے 23 سالہ فرزند کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ دیا جب اس نے اس شخص اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے میں مداخلت کی جو پولیس کے مطابق ایک موبائیل ایپ کے ڈاؤن لوڈنگ پر شروع ہوا تھا۔
اشوک سنگھ (64 سالہ) 2019 ء میں سینئر منیجر کی حیثیت سے انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ سے سبکدوش ہوا تھا اور اہلیہ اور فرزند آدتیہ سنگھ کے ساتھ آئی پی ایکسٹنشن میں رہ رہا تھا۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آدتیہ سنگھ گروگرام میں کمپوٹر انجینئر ہے۔ عہدیدار کے مطابق اشوک نے حال ہی میں گڑگاؤں میں ایک فلاٹ خریدا تھا اور کچھ ادائیگیاں کرنے کے لئے اس نے اپنی اہلیہ منجو سنگھ کو اپنے فون پر ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کہا۔
جب ایپ نے ڈاؤن لوڈ ہونے کے لئے وقت لیا تو اشوک جھلا گیا اور اپنی اہلیہ سے جھگڑنے لگا۔ آدتیہ نے جب مداخلت کی تو اشوک نے اپنا آپا کھودیا اور باورچی خانہ کی چاقو اس کے سینہ میں گھونپ دیا۔
آدتیہ کو لال بہادر شاستری ہاسپٹل لے جایا گیا اور علاج کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔