سوشیل میڈیا

کیا آپ کا پان کارڈ آدھار سے لنک ہے یا نہیں؟ ابھی چیک کریں

اگر آپ آخری تاریخ سے پہلے پان اور آدھار کو لنک نہیں کرتے ہیں تو آپ کا پان کارڈ غیر فعال یعنی( کسی کام کا) نہیں رہے گا۔ جس کے بعد آپ پان کارڈ کی عدم موجودگی میں کئی اہم کام نہیں کرپائیں گے۔

نئی دہلی: آدھار۔ پان کارڈ لنکنگ: آج کے وقت میں پان کارڈ اور آدھار کارڈ ہمارے لئے اہم دستاویز بن گئے ہیں۔ چاہے وہ فینانس سے متعلق کوئی کام ہو یا سم خریدنا یا بینک اکاؤن کھولنا، انکم ٹیکس جمع کرنا، اس کیلئے ہمیں آدھار اور پان کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

پان کو آدھار سے لنک کرنے کی آخری تاریخ بہت قریب ہے۔ پان کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 مقرر کی گئی ہے۔ ایسے میں جن لوگوں نے اپنا PAN-Adhaar لنک نہیں کرایا ہے، اُنہوں نے اس کام کو فوراً پورا کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری طرف اگر آپ اس اہم کام کو اب تک کسی وجہ سے ملتوی کررہے ہیں تو آج ہی اس کام کو مکمل کرلیں۔ اگر آپ آخری تاریخ سے پہلے پان اور آدھار کو لنک نہیں کرتے ہیں تو آپ کا پان کارڈ غیر فعال یعنی( کسی کام کا) نہیں رہے گا۔ جس کے بعد آپ پان کارڈ کی عدم موجودگی میں کئی اہم کام نہیں کرپائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نہیں جانتے کہ ان کا پان کارڈ آدھارکے ساتھ لنک ہے یا نہیں۔ اگر آپ بھی اس بارے میں نہیں جانتے تو کوئی حرج نہیں۔

ہم آپ کو ایک ایسا عمل بتائیں گے جس کے ذریعہ آپ یہ معلوم کرسکیں گے کہ آیا آپ کا پان آدھار سے منسلک ہے یا نہیں ہے۔ اس کیلئے صرف آپ کو اپنے پان آدھار لنک اسٹیٹس کو چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ پان آدھار لنک کو چیک کرنے کا عمل کیا ہے اور آپ یہ کام ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کیسے کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے سب سے پہلے آپ کو انکم ٹیکس ای فائلنگ ویب سائٹ www.incometax.gov.in پر جانا ہوگا۔

یہاں آپ کو فوری سیکشن میں جانا ہوگا۔

اس کے بعد کوئیک سیکشن میں دوسرے نمبر پر آپ کو لنک آدھار اسٹیٹس پر کلک کرنا ہوگا۔

جیسے ہی آپ آدھار اسٹیٹس پر کلک کریں گے، آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھل جائے گا۔

یہاں آپ پان نمبر اور آدھار نمبر دج کریں

اس کے بعد ویو لنک آدھار اسٹیٹس پر کلک کریں۔

اگر آپ کا Aadhaar-PAN پہلے سے ہی لنک ہے تو یہ Aadhaar Status پر کلک کرنے کے بعد لکھا ہوا نظر آئے گا۔

a3w
a3w