تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ سے تلگوفلم انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

وزیراعلی سے آج او اروند، ناگارجن، وینکٹیش، سی کلیان، ناگاوامشی، گوپی اچانتا، بی وی این پرساد، نوین، روی شنکر، مرلی موہن، ہریش شنکر، کے تلا شیوا، سائی راجیش، بی سرینو، کرن اباورم اوردیگر نے ملاقات کی۔

حیدرآباد: تلگوفلم انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات کے ایک وفد نے آج وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن دل راجو کی قیادت میں ان اہم شخصیات نے حیدرآباد کے بنجارہ ہلز کے پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حال ہی میں پشپا 2فلم کے شو کے دوران ہوئی بھگڈر میں ایک خاتون کی موت اوراس کے بیٹے کے زخمی ہونے کے واقعہ، اس فلم کے ہیرو الوارجن کی گرفتاری ورہائی کے بعد کے واقعات کے پیش نظراس ملاقات کوکافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

وزیراعلی سے آج او اروند، ناگارجن، وینکٹیش، سی کلیان، ناگاوامشی، گوپی اچانتا، بی وی این پرساد، نوین، روی شنکر، مرلی موہن، ہریش شنکر، کے تلا شیوا، سائی راجیش، بی سرینو، کرن اباورم اوردیگر نے ملاقات کی۔

بتایا جاتا ہے کہ فلمی شخصیات نے وزیر اعلیٰ سے اس معاملہ پر تازہ صورتحال، فلم انڈسٹری کی ترقی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔