دہلی بھوپال وندے بھارت ایکسپریس شتابدی ایکسپریس سے ایک گھنٹہ کم وقت لے گی
نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین دارالحکومت بھوپال کے رانی کملاپت اسٹیشن سے نئی دہلی تک چلے گی
نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین دارالحکومت بھوپال کے رانی کملاپت اسٹیشن سے نئی دہلی تک چلے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ یکم اپریل کو اس کا آغاز کرنے کا امکان ہے۔
ویسٹ سنٹرل ریلوے کو اس ٹرین کے چلانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ٹرین ہفتہ کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گی اور رانی کملاپت اور نئی دہلی کے درمیان 708 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے 50 منٹ میں طے کرے گی۔ اس طرح یہ ٹرین شتابدی ایکسپریس سے 60 منٹ کم وقت میں سفر طے کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرین رانی کملاپت اسٹیشن سے صبح 5.55 بجے روانہ ہوگی اور 11.40 بجے آگرہ پہنچے گی۔
اس کے بعد یہ دوپہر 1.45 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔ نئی دہلی سے واپسی کی سمت میں، یہ ٹرین دوپہر 2.45 بجے روانہ ہوگی، 4.45 بجے آگرہ پہنچے گی اور رات 10.35 بجے رانی کملاپت اسٹیشن پہنچے گی۔
رانی کملا پتی سے نئی دہلی تک وندے بھارت کا کرایہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق رانی کملا پت سے نئی دہلی تک اے سی چیئر کار کا کرایہ دو ہزار روپے سے زیادہ اور ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ 3300 روپے تک ہو سکتا ہے۔
وندے بھارت ایکسپریس میں ڈبوں کی کل تعداد 16 ہے۔ ان میں سے 14 اے سی چیئر کاریں اور 2 ایگزیکٹو کلاس کوچز ہیں۔ اس میں مسافروں کے لیے 1128 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔