دہلی

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو سپریم کورٹ سے ملی عبوری ضمانت

سپریم کورٹ نے یہ معاملہ 3 ججوں کی بنچ کو بھیج دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شراب گھپلے کے معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت

 سپریم کورٹ نے یہ معاملہ 3 ججوں کی بنچ کو بھیج دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔ بنچ نے 17 مئی کو اروند کیجریوال کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ بنچ میں جسٹس دیپانکر دتہ بھی شامل تھے۔ 15 اپریل کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ای ڈی سے جواب طلب کیا تھا۔

عدالت نے ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کو چیلنج کرنے والی اروند کیجریوال کی درخواست پر اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاملہ بڑی بنچ کو بھیج دیا ہے۔

اس کے بارے میں دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اگر پی ایم ایل اے کے تحت وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے تو یہ پورے ملک میں اس قانون کے غلط استعمال کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا اور بہت سے لوگ اس فیصلےکا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے ملک کے آئین کو مضبوط کرے گا۔

فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اروند کیجریوال 90 دن جیل میں گزار چکے ہیں۔ وہ ایک منتخب لیڈر ہیں۔ یہ ان پر منحصر ہے کہ آیا وہ وزیراعلیٰ کے کردار میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اروند کیجریوال کو ای ڈی گرفتاری کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم سی بی آئی سے متعلق کیس کی سماعت ابھی باقی ہے۔ اروند کیجریوال کیس کی سماعت تین ججوں کی بنچ کرے گی۔

کیجریوال نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آج اس پر فیصلہ سنایا۔ اروند کیجریوال کی عرضی پر فیصلے کے وقت کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور ای ڈی کے وکیل ایس جی تشار مہتا عدالت میں موجود تھے۔ اس دوران سپریم کورٹ نے تین سوالات طے کئے ۔ تاہم سپریم کورٹ نے معاملے کو بڑی بینچ کے سامنے بھیج دیا۔

a3w
a3w