ایشیاء

کابل ایئرپورٹ آپریشن میں ترکی سب سے قابل بھروسہ : گلبدین حکمت یار

ایک انٹرویو میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغانستان کے پاس کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل محفوظ بنانے اور اسے فعال بنانے کے لیے وسائل نہیں ہیں جس کے لیے مدد درکار ہو گی۔

کابل: افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے تحفظ اور تکنیکی معاونت کے لیے ترکی سب سے قابل بھروسہ ملک ہے۔

ایک انٹرویو میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغانستان کے پاس کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل محفوظ بنانے اور اسے فعال بنانے کے لیے وسائل نہیں ہیں جس کے لیے مدد درکار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں کے لیے ایئرپورٹ کو محفوظ بنانا ضروری ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے?والوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، افغانستان کے پاس ایئرپورٹ کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

گلبدین حکمت یار نے کہا کہ اس معاملے پر طالبان سے بات چیت ہوئی ہے کابل ایئرپورٹ مشن کے لیے ترکی بہترین اور قابل بھروسہ ملک ہے ترکی اور افغانستان کے صدیوں پرانے تعلقات ہیں طالبان کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔

a3w
a3w