شمالی بھارت

لاپتا ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

ایک ہجوم کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم کو زدوکوب کرنے کے 19 دن بعد ای ڈی کے عہدیداروں نے آج مبینہ کروڑوں روپیہ مالیتی راشن تقسیم اسکام کی تحقیقات کے سلسلے میں ضلع شمالی چوبیس پرگنہ میں لاپتہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے مکان پر دھاوا کیا۔

کولکتہ: ایک ہجوم کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم کو زدوکوب کرنے کے 19 دن بعد ای ڈی کے عہدیداروں نے آج مبینہ کروڑوں روپیہ مالیتی راشن تقسیم اسکام کی تحقیقات کے سلسلے میں ضلع شمالی چوبیس پرگنہ میں لاپتہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے مکان پر دھاوا کیا۔

ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ مسلح مرکزی پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 120 ملازمین کے ہمراہ ای ڈی کے عہدیداروں نے مقامی پولیس اور دو مقامی گواہوں کی موجودگی میں سندیش کھالی علاقہ میں واقع شیخ کے مکان کی گیٹ کھولی۔

ای ڈی کے عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ آج شیخ کے مکان کی تلاشی کریں گے اور اس میں مقیم افراد سے بات چیت بھی کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ مکان میں داخل ہونے کے بعد انھوں نے گیٹ اندر سے بند کرکے تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔

5 جنوری کو ٹی ایم سی لیڈر کے مکان میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہجوم ای ڈی کی ٹیم کے ارکان کو زدوب کیا تھا، جس میں تین عہدیدار زخمی ہوئے تھے۔ ای ڈی عہدیداروں کے خلاف شیخ کے ارکانِ خاندان اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے شکایتیں درج کرائی گئی تھیں۔

a3w
a3w