دہلی

دہلی: کہرے اور فضائی آلودگی میں زبردست اضافہ

گہرے کہرے کی وجہ سے حدِ نگاہ تقریباً صفر تک کم ہو گئی جس کے نتیجے میں آئی جی آئی ہوائی اڈے پر پروازوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ شدید سردی اور اسموگ کے سبب نوئیڈا میں اسکول بند کر دیے گئے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں پیر کے روز حدِ نگاہ میں زبردست کمی دیکھی گئی، کیونکہ فضائی آلودگی اور گہرے کہرے کی موٹی تہہ نے پورے این سی آر کو اپنی زد میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

آلودگی پر کنٹرول کے مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 318 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی خراب زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔


صبح کے وقت صورتحال مزید ابتر تھی اور صبح 7 بجے تک ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 403 تک پہنچ گیا تھا۔


گہرے کہرے کی وجہ سے حدِ نگاہ تقریباً صفر تک کم ہو گئی جس کے نتیجے میں آئی جی آئی ہوائی اڈے پر پروازوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ شدید سردی اور اسموگ کے سبب نوئیڈا میں اسکول بند کر دیے گئے۔


ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی میں انتہائی گھنے کہرے کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا ہے ۔

محکمے کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 22 اور کم ازکم 7 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔


آنند وہار میں ہوا کا معیار سب سے زیادہ خراب ریکارڈ کیا گیا جہاں اے کیو آئی 459 رہا۔ دیگر علاقوں میں بھی فضائی آلودگی بدترین درجے میں ہے، جن میں آئی جی آئی ایئرپورٹ کا اے کیو آئی( 317)، آئی آئی ٹی دہلی (362) ، آئی ٹی او (400) ، لودھی روڈ (359) اور چاندنی چوک میں (423) درج کیا گیا ہے۔