انٹرٹینمنٹتعلیم و روزگار

مانو میں آئی ایم سی کا اردو فلم فیسٹول

افتتاحی پروگرام میں ہندوستانی سنیما میں اردو زبان اور ثقافت، اردو شاعری اور فلمی گیتوں کے رول پر ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کے زیر اہتمام 17 تا 19 مارچ 2023ء اپنی نوعیت کے اولین اردو فلم فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
جنید خان کو ’’جموں و کشمیر میں شہری حکمرانی‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی
مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج

جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب 17 مارچ کو 7 بجے شام آئی ایم سی پریویو تھیئٹر میں پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو اس فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی پروگرام میں ہندوستانی سنیما میں اردو زبان اور ثقافت ، اردو شاعری اور فلمی گیتوں کے رول پر ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی۔

فیسٹول میں ہندوستانی سنیما میں اردو زبان و ثقافت پر مبنی متنوع نوعیت کی حامل فلموں اور 6 حصوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔