قومی
دہلی کی اس مارکٹ میں دکان لینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں!
عالمی درجہ بندی میں خان مارکیٹ 24ویں مقام پر برقرار، دکانوں کے کرایوں میں سالانہ 14 فیصد اضافہ؛ دنیا کی مہنگی ترین ریٹیل اسٹریٹ کا اعزاز نیویارک کی ففتھ ایونیو کے نام
نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی کی خان مارکٹ نے دنیا کی انتہائی مہنگی رٹیل اسٹریٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ اس کی عالمی درجہ بندی 24 ہے۔ یہ عالمی فہرست میں واحد ہندوستانی ریٹیل اسٹریٹ مارکٹ ہے۔
چہارشنبہ کے دن ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ خان مارکیٹ میں کرایہ سال در سال 14 فیصد بڑھ رہاہے۔ یہاں کرایہ 238 امریکی ڈالر فی مربع فٹ سالانہ ہے جو 1878 روپئے فی مربع فٹ ماہانہ کے برابر ہے۔
نیویارک کی پر ففتھ ایونیو نے دنیا کی سب سے مہنگی ریٹیل مارکٹ کی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔
سال2025 میں وہ تیسرے نمبر پر تھی۔ لندن کی نیو بانڈ اسٹریٹ 2230 امریکی ڈالر فی مربع فٹ کرایہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔