بین الاقوامی

مسجد نبوی ؐ کے درو دیوار پرشفیق الزماں کی خطاطی

شفیق الزماں نے تقریباً چار دہائیوں تک مسجد نبویؐ کے لیے خطاطی کی، روضہ رسولؐ پر ان کے تیار کردہ تین سنہری پینلز بھی آویزاں ہیں۔

ریاض: مسجد نبوی جہاں ہر روز دنیا بھر سے ہزاروں مسلمان عبادت و عقیدت کی نیت سے آتے ہیں اس کے در و دیوار پر ایک پاکستانی ماہر خطاط نے اپنی خطاطی کو تاریخی بنا لیا ہے۔ یہ خطاط پاکستانی ہیں اور ان کا نام شفیق الزماں ہے۔

ان کے ہاتھوں سے سے کی گئی شاندار خطاطی قرآنی آیات اور پر مشتمل ہے مسجد نبویؐ اور روضہ رسول کے در و بام پر جا بجا سجی ہوئی نظر آتی ہے۔ شفیق الزماں نے تقریباً چار دہائیوں تک مسجد نبویؐ کے لیے اپنی خدمات باضابطہ طور پر پیش کیے رکھی ہیں لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ یہ اعزاز اس پاکستانی خطاط کے حصے آیا ہے۔

خطاط شفیق الزماں کہتے ہیں کہ انہیں کبھی بھی باقاعد طور پر خطاطی کی تربیت نہیں حاصل کی تھی تاہم وہ ترک خطاط حامد الامدی کو اس شعبے میں اپنا روحانی استاد مانتے ہیں۔ شفیق الزماں کا کہنا ہے کہ ایک زمانہ تھا کہ میرا یہ خواب تھا کہ میری خطاطی کا کوئی ایک نمونہ ہی سہی مسجد نبویؐ کے دروبام پر سجنے کا اعزاز پالے۔

اللہ کا کرنا کیا ہوا ہے کہ یہ ساری ذمہ داری ہی میرے سپرد کردی گئی کہ میں مسجد نبویؐ کے لیے تمام تر خطاطی کروں۔انہوں نے کہا مسجد نبوی کے لیے میرا خطاطی کرنا صرف میرے لیے اعزاز اور فخرکی بات نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا تھا مسجد نبوی کے لیے خطاطی کا یہ کام اب بھی جاری ہے اور دن رات مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شفیق الزماں نے کہا ان کے لیے سب سے زیادہ اعزاز وہ تین خطاطی کے نمونے ہیں جو قرآنی آیات پر مشتمل ہیں اور انہیں روضہ روسول پر آویزاں کیا گیا ہے۔ مجھے اس پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔

ان تینوں کی تیاری میں مجموعی طور پر ڈیڑھ سال لگا۔ یہ خطاطی 24 قیراط کے سونے سے مزین کی گئی ہے۔جب میں اپنے ہاتھوں سے اپنے لکھے گئے یہ سنہری پینلز روضہ رسول پر آویزاں کر رہا تھا تو میری آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ میں اس موقع کے تشکر کے جذبات اور لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا اس روز میں روضہ رسولؐ کے سامنے حاضر تھا اور شیخ عبدالرحمان السدیس میرے ساتھ کھڑے تھے۔ امام میرے اس کام کی تحسین کر رہے تھے۔ یہ بہت اعزاز ہے جو مجھے ملا ہے۔ امام نے میرے لیے بہت سی دعائیں کیں۔ وہ میرے کام سے بہت خوش ہوئے۔