تلنگانہ

دہلی شراب معاملہ،کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

دہلی شراب معاملہ میں بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد: دہلی شراب معاملہ میں بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
کویتا کو 26 ستمبر تک حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کیا جائے گا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

عدالت نے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی۔ اس معاملہ میں کویتا کی 14 دن کی تحویل کے اختتام کے بعد، ای ڈی حکام نے اسے راس ایونیو کورٹ میں انہیں پیش کیا۔

اس موقع پر ای ڈی نے کویتا کی تحویل میں توسیع کی درخواست کی جبکہ اس موقع پر کویتا کے وکلاء نے دلیل دی کہ تحویل میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔

دونوں فریقوں کے دلائل کی سماعت کے بعد راس ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے ای ڈی کے دلائل سے اتفاق کیا اورکویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔

وہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک تہاڑ جیل میں رہیں گی۔ عدالت سے واپسی کے دوران کویتا نے کہاکہ یہ کیس مکمل طورپر بیان پر مبنی اورسیاسی کیس ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنانے کا یہ معاملہ ہے۔سی بی آئی نے پہلے ہی جیل میں ان کا بیان درج کیا ہے۔

a3w
a3w