آندھراپردیش

اے پی: بڑے پیمانہ پر طلائی اورنقروی زیورات ضبط

آندھراپردیش کے ایلورو ضلع میں پولیس نے ایک گاڑی سے بڑے پیمانہ پر طلائی اورنقروی زیورات ضبط کیے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو ضلع میں پولیس نے ایک گاڑی سے بڑے پیمانہ پر طلائی اورنقروی زیورات ضبط کیے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

انتخابات کے پیش نظر عہدیداروں نے پیڈاپاڈو منڈل کے کلبررو ٹول گیٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لی۔ پولیس نے بغیر مناسب دستاویزات کے زیورات لے جانے والی گاڑی کوروکا۔

ایلورو ڈسٹرکٹ جوائنٹ کلکٹر لاوانیاوینی، جنہوں نے پولیس کے ساتھ تلاشی لی، گاڑی کو ضبط کر لیا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق یہ تلاشی لی گئی۔

اس موقع پر واضح کیا گیا کہ 55000 سے زائد رقم اورطلائی ونقروی زیورات لے جانے کیلئے الیکشن کمیشن کی اجازت لازمی ہے۔

a3w
a3w