ایس آر زیڈ کے بانی محمد عبدالرحمٰن کی دبئی میں عزت افزائی
ایس آر زیڈ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمٰن کو دبئی کے مشاعرہ میں شیخ سہیل محمد زرونی کی طرف سے اعزاز دیا گیا۔ انہیں حیدرآباد میں ایس آر زیڈ اور ’’انداز بیان اور‘‘ دبئی ایونٹ کے زیر اہتمام کامیاب مشاعرہ اور کوئی سمیلن کے انعقاد پر یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
حیدرآباد: ایس آر زیڈ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمن کو دبئی کے مشاعرہ میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں شیخ سہیل محمد زرونی نے شیخ راشید آڈیٹوریم میں دیا۔ انہیں یہ اعزاز حیدرآباد میں ایس آر زیڈ اور ’’انداز بیان‘‘ اور دبئی ایونٹ کے زیر اہتمام کامیاب مشاعرہ اور کوی سمیلن کے انعقاد پر دیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ 04 نومبر کو شمش آباد کے ایس ایس کنونشن سینٹر میں مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں 1500 سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔ حیدرآباد میں پہلی بار بک مائی شو میں کسی مشاعرے کے ٹکٹس فروخت ہوئی۔
یہ پہلا موقع تھا کہ سامعین کو ملک کے کئی بڑے شعراء کو ایک ہی چھت تلے سننے کا موقع ملا۔ انداز بیان اور دبئی نے پہلی بار ایس آر زیڈ کے تعاون سے ایسا پروگرام منعقد کیا تھا۔
اس پروگرام میں مہاراشٹر، کرناٹک اور حیدرآباد کے اضلاع سے لوگ آئے تھے۔ یہ مشاعرہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ حیدرآباد میں منعقدہ مشاعرہ اور کوی سمیلن نے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ حیدرآباد کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ پوری دنیا کے سامعین نے اس پروگرام کو سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا۔
عبدالرحمن حیدرآباد واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ حیدرآباد کے سامعین نے مجھے یہ تحفہ دیا ہے۔ یہ فخر صرف حیدرآباد کے لئے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے لئے ہے۔ سامعین نے اس پروگرام کو بے پناہ محبت دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کام کو ہمیشہ عبادت کی طرح کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد بہت سے ہندوستانی پروگرام ہال میں ان کے پاس آئے اور ان کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے ایس آر زیڈ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان محنت سے ہی ترقی کرتا ہے۔ حیدرآباد کی سرزمین ادب اور ثقافت گنگا جمنا تہذیب کی سرزمین رہی ہے اور ہے۔ انشاء اللہ ہم اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور مشاعرہ اور کوی سمیلن پروگرام باقاعدگی سے ہرسال کرتے رہیں گے۔