حیدرآباد

دہلی شراب کیس، کویتا کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

کویتا نے ان کو ای ڈی کے سمن کو چیلنج کرتے ہوئے یہ عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ کی جانچ کو روکنے سے انکار کر دیا۔ کویتا کو 16 مارچ کو ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہونا ہے۔

حیدرآباد: دہلی شراب گھوٹالے میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کو سپریم کورٹ سے دھکہ لگا ہے۔عدالت عظمی نے انہیں کسی بھی قسم کی راحت دینے سے انکار کردیا تاہم عدالت نے 24مارچ کو ان کی عرضی کی سماعت سے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ

کویتا نے ان کو ای ڈی کے سمن کو چیلنج کرتے ہوئے یہ عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ کی جانچ کو روکنے سے انکار کر دیا۔ کویتا کو 16 مارچ کو ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہونا ہے۔

 شراب گھوٹالے میں ای ڈی کے عہدیدار11 مارچ کو کویتا سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کر چکے ہیں۔ 16 مارچ کو ایک بار پھرپوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کی ان کو ہدایت دی گئی ہے۔