کھیل

فٹبال ورلڈ کپ: مراکش اور کروشیا کے درمیان میاچ ڈرا

لوکا موڈرک کی کپتانی میں کروشیا نے اس میچ میں گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ تاہم مراکش کے دفاع نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔ کپتان موڈرک کو 81ویں منٹ اور اضافی وقت میں فری کک ملی لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

الخور: دنیا میں 22 ویں نمبر کی ٹیم مراکش نے 2018 کے رنرز اپ کروشیا کو جمعرات کو 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے اپنے مقابلے ڈرا پر روک دیا۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ صفر کے برابری پر ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ مراکش ورلڈ کپ 2018 میں اپنا کھاتہ نہیں کھول سکا لیکن یہاں اس نے کروشیا سے ایک پوائنٹ چھین لیا۔

لوکا موڈرک کی کپتانی میں کروشیا نے اس میچ میں گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ تاہم مراکش کے دفاع نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔ کپتان موڈرک کو 81ویں منٹ اور اضافی وقت میں فری کک ملی لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

دوسری جانب لا لیگا میں اوساسونا کلب کے لیے کھیلنے والے عبد الزلزلی دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور مراکش کے لیے کئی مواقع پیدا کیے، حالانکہ کروشیا نے انہیں موقع دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس ڈرا کے ساتھ کروشیا اور مراکش گروپ ایف میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔