شمالی بھارت

ایم پی دانش علی کو بی ایس پی نے پارٹی سے معطل کردیا

حال ہی میں علی پر بی جے پی پارلیمنٹ میں بے بنیاد بیان بازی کا الزام لگایا تھا۔اس کے ساتھ ہی ان پر کانگریس سے نزدیکیاں بڑھانے کا بھی الزام لگاتے رہے ہیں۔

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع امروہہ لوک سبھا سے ایم پی دانش علی کو نظام شکنی کے الزام میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سے معطل کردیا گیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے ہفتہ کو کہا کہ علی پارٹی کی پالیسیوں، نظریات اور نظام کے خلاف جاکر بیان بازی کررہے تھے اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اس لئے انہیں پارٹی سے معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
این ڈی اے اور انڈیا بلاک سے پوری طرح دوری: مایاوتی
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل

مشرا نے کہا کہ علی سال 2018 میں سابق وزیر اعظم دیوی گوڑا کی جنتا پارٹی کے رکن کے طور پر کام کررہے تھے۔ کرناٹک میں سال 2018 کا عام الیکشن بی ایس پی اور جنتا پارٹی نے مل کر لڑا تھا۔ الیکشن کے نتیجے آنے سے پہلے دیوی گوڑا کی سفارش پر علی کو امروہہ سے بی ایس پی کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔

اس وقت دیوی گوڑا نے تیقن دیا تھاکہ علی بی ایس پی کی پالیسیوں کے تئیں کمر بستہ رہیں گے اور پارٹی اعلی کمان کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ بی ایس پی نے اپنے ٹکٹ پر علی کو لوک سبھا پہنچایا لیکن دیوے گوڑا سے ملے تیقن کے برعکس علی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ اس لئے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ لینا پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں علی پر بی جے پی پارلیمنٹ میں بے بنیاد بیان بازی کا الزام لگایا تھا۔اس کے ساتھ ہی ان پر کانگریس سے نزدیکیاں بڑھانے کا بھی الزام لگاتے رہے ہیں۔

a3w
a3w