حیدرآباد

دہلی شراب اسکام، حیدرآبادی تاجر گرفتار

ارون،اس معاملہ کے ملزم ہیں۔اکتوبر 2022کو سی بی آئی نے ارون پلائی کے ساتھی ابھشیک بوئن پلی کو گرفتار کیا تھا۔ابھشیک،رابن ڈسٹری بیوشن ایل ایل پی نامی کمپنی کے ڈائرکٹر ہیں۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دہلی شراب معاملہ کے سلسلہ میں حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندرن پلائی کو گرفتار کیا ہے۔ارون،اس معاملہ کے ملزم ہیں۔اکتوبر 2022کو سی بی آئی نے ارون پلائی کے ساتھی ابھشیک بوئن پلی کو گرفتار کیا تھا۔ابھشیک،رابن ڈسٹری بیوشن ایل ایل پی نامی کمپنی کے ڈائرکٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری

ان کی کمپنی پر الزام ہے کہ اس شراب پالیسی سے کمپنیوں کو ہونے والے فائدہ کے سلسلہ میں کمیشن کے لئے اس کمپنی کے کھاتے کا استعمال کیاگیا۔اس معاملہ کے سلسلہ میں اس نئی گرفتاری کے بعد اب تک کی گرفتاریوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے۔پلائی پر جنوبی ہند کے گروپ سے تعلق ہونے کا الزام ہے۔