حیدرآباد

کانگریس قائدین کو دوبارہ نوٹسیں دینے دہلی پولیس کاغور

عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ تلنگانہ کانگریس کے 4 قائدین کوچہارشنبہ کے روز دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او(انٹلیجنس فیوژن اینڈ اسٹرایٹجکس آپریشن) کے سامنے حاضر ہوناتھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو کواپ لوڈ کرنے کے معاملہ میں دہلی پولیس کی جانب سے تلنگانہ پردیش کانگریس کے قائدین کو دوبارہ نوٹس دینے کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ تلنگانہ کانگریس کے 4 قائدین کوچہارشنبہ کے روز دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او(انٹلیجنس فیوژن اینڈ اسٹرایٹجکس آپریشن) کے سامنے حاضر ہوناتھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔

ہم ان قائدین سے دوبارہ کہتے ہیں کہ وہ انوسٹی کیشن آفیسر کے سامنے حاضر ہوں کیونکہ یہ قائدین چہارشنبہ کے روز پیش نہیں ہوئے تھے۔ عہدیدار نے کہاکہ اس کیس میں ہم تلنگانہ کے بشمول دیگر ریاستوں کے 22افراد سے کہاکہ وہ جمعہ اور ہفتہ کے روز انوسٹی کیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔