حیدرآباد

کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس میں معاہدہ ہواہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس میں معاہدہ ہواہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

انہوں نے دعوی کیا کہ اس معاہدہ کی رو سے کانگریس‘ کے سی آر کو تلنگانہ میں چیف منسٹر بننے میں مدد کرے گی جبکہ اس کے جواب میں بی آر ایس‘ مرکز میں راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے میں مدد کا پیشکش کرے گی۔

تاہم انہوں نے کہاکہ 2024 کے بعد وزیراعظم کاعہدہ خالی نہیں رہے گا کیونکہ نریندر مودی‘ایک بار پھر وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز ہوں گے۔

ضلع کریم نگر کے حلقہ حضور آباد میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ جہاں کہیں سے عوام کانگریس کے ایم ایل ایز کو منتخب کرتے ہیں بعد میں یہی ارکان اسمبلی‘انحراف کرتے ہوئے بی آر ایس میں شامل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کے سی آر حکومت کے خلاف عوام میں برہمی پائی جاتی ہے اور کوئی یہ نہیں چاہے گاکہ کے سی آر دوبارہ چیف منسٹر بنیں۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا کہ بی آر ایس کو وی آر ایس دیاجائے اور بی آر ایس کی کار(انتخابی نشان) کو گیاریج میں بھیج دیا جائے۔ کانگریس‘ بی آر ایس اور مجلس کو ایک قرار دیتے ہوۂے انہوں نے کہاکہ ان تینوں جماعتوں میں سے کسی ایک کو ووٹ دینا کرپشن اور خاندانی حکمرانی کو ووٹ دینے کے مماثل ہے۔

a3w
a3w