دہلی پولیس کی نوٹس، چیف منسٹر نے جواب دینے وقت طلب کیا
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کے فوری بعد حالیہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ویڈیو جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
نئی دہلی: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جعلی ویڈیو کے معاملہ میں دہلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر جواب د ینے کیلئے وقت طلب کیا ہے۔ ریونت ریڈی کے وکیل نے دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او یونٹ کو ایک ای میل روانہ کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ریڈی کے علاوہ تلنگانہ پردیش کانگریس کے4ارکان جن میں شیوا کمار امبا، اسماء تسلیم، ستیش مانے اور نوین پیٹم شامل ہیں، کو سی آر پی سی کی دفعات91 اور 160 کے تحت سمن جاری کرتے ہوئے انہیں چارشنبہ کے روز10:30بجے دن تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کے فوری بعد حالیہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ویڈیو جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
جعلی ویڈیو وائرل کرنے پر پولیس نے آج تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گجرات سے دو اور آسام سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دریں اثنا تین تحریف شدہ ویڈیوز کو پلاٹ فامس سے خارج کردیا گیا ہے۔