جموں و کشمیر

طیارے کی شکل کا مشتبہ پاکستانی غبارہ برآمد

پاکستانی غبارے کو برآمد کرنے کے بعد پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے ۔

جموں: جموں کے کٹھوعہ ضلع میں ہفتے کو پولیس نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا ہے جس پر”آئی لو پاکستان“لکھا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے چام باغ گاوں میں ہفتے کی صبح مقامی لوگوں نے ایک جہاز نما غبارہ جس پر ”آئی لو پاکستان “لکھا تھا، کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور جائے موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی غبارے کو برآمد کرنے کے بعد پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے جس سے سرحدی بستیوں کے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے تاہم جہاز نما غباروں کی برآمدگی سے ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

a3w
a3w