دہلی

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ دہلی، جھارکھنڈ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے تھانے، نظام آباد اور راج گڑھ میں چھاپے مار کر پانچ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر کی ہدایت پر ہندوستان میں 'خلافت' قائم کرنے اور "غزوہ ہند" کے تحت جہاد چھیڑنے کی سازش کر رہے تھے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہشت گردی کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ دہلی، جھارکھنڈ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے تھانے، نظام آباد اور راج گڑھ میں چھاپے مار کر پانچ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر کی ہدایت پر ہندوستان میں ‘خلافت’ قائم کرنے اور "غزوہ ہند” کے تحت جہاد چھیڑنے کی سازش کر رہے تھے۔

آج عدالت نے ان میں سے چار دہشت گردوں کو پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے، جب کہ ایک کو دہلی لا کر پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس نیٹ ورک میں تقریباً 40 افراد سرگرم تھے اور یہ تمام افراد خفیہ ایجنسیوں کی نظر میں تھے۔ یہ گینگ خفیہ طور پر سگنل ایپ کے ذریعے رابطہ کرتا تھا۔

گرفتار دہشت گردوں میں سفیان ابوبکر اور ماڈیول کے ماسٹر مائنڈ دانش کو 12 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ آفتاب قریشی اور اشعر دانش کو آٹھ روزہ پولیس ریمانڈ دیا گیا ہے۔ پانچویں دہشت گرد حذیفہ یمن کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جسے آج دہلی لا کر عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ماسٹر مائنڈ دانش آئی ای ڈی (بم) بناتے ہوئے زخمی ہوا تھا اور اس کی آنکھ میں چوٹ آئی تھی، جس کا علاج بھی کیا گیا۔ وہ اب بھی کچھ طبی مسائل سے دوچار ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نیٹ ورک کے صرف پانچ دہشت گردوں کوہی اصل سازش کا علم تھا، باقی کو گمراہ کرکے شامل کیا گیا۔ اس گینگ نے اپنی شناخت چھپانے اور انتشار پیدا کرنے کے لیے آئی ایس آئی ایس کا نام استعمال کیا۔ دہشت گرد اپنی طاقت بڑھانے اور پورے ملک میں نیٹ ورک پھیلانے میں مصروف تھے لیکن اس سے قبل ہی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کردی۔

پولیس افسر نے کہا کہ اس کارروائی کو دارالحکومت اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اب ایجنسیاں اس ماڈیول سے وابستہ دوسرے لوگوں کی تلاش میں ہیں اور اس گروہ کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت