دہلی پولیس اسپیشل سیل نے راجستھان کے دو گینگسٹرز کو گرفتارکیا
اس اسپیشل سیل کارروائی کے بعد مانا جا رہا ہے کہ بیرونِ ملک موجود گینگسٹرز کے ہندوستانی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پولیس اب دونوں ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور آگے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جمعہ کی صبح دہلی کے کَاپسہڑا علاقے میں فائرنگ کے بعد دوبدنام زمانہ مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی بیرونِ ملک مقیم گینگسٹرز کے ہندوستانی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر پرمود کشواہا نے بتایا کہ گرفتارشدہ مجرموں کی شناخت آکاش راجپوت، ساکن شری گنگانگراور مہی پال، ساکن بھرت پور، راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔
آکاش جولائی 2022 میں ہریانہ کے کرنال ضلع کے اسندھ علاقے میں اسپتال کے باہر تاوان کے لیے فائرنگ کے واقعے میں شامل رہا ہے۔ اس کے علاوہ، جولائی 2025 میں گجرات میں ہوئے ایک اغوا اور 100 کروڑ روپے تاوان کے معاملے میں بھی وہ مطلوب تھا۔ اس واقعے کے پیچھے بیرونِ ملک موجود گینگسٹر کیرت سنگھ جھالا کا ہاتھ تھا۔
اس اسپیشل سیل کارروائی کے بعد مانا جا رہا ہے کہ بیرونِ ملک موجود گینگسٹرز کے ہندوستانی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پولیس اب دونوں ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور آگے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔